فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں نامعلوم فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر سڑک کے کنارے نصب بم سے حملہ کیا تاہم اس حملے میں صہیونی فوج کا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ شام جنوبی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی کی راہ پر سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔