جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل جیلوں میں 14 سال تک قید رہنے والے فلسطینی شہری کی رہائی

جمعہ 21-اکتوبر-2016

اسرائیلی فوج نے چودہ سال تک قید وبند میں رکھنے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 34 سالہ احمد مصطفیٰ زقوت کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے اور وہ چودہ سال بعد اسرائیل کی ریمون جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

جمعرات کو زقوت غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے درمیان بیت حانون گذرگاہ پر پہنچے جہاں غزہ کی طرف ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں ان کے اقارب اور دیگر شہری جمع تھے۔ بعد ازاں انہیں ایک قافلے کی شکل میں غزہ میں النصیرات کیمپ لایا گیا۔ زقوت کو اسرائیلی فوج نے 22  اکتوبر 2002ء کو غزہ کی پٹی سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے وابستگی اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی