چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں

جمعرات 20-اکتوبر-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی جانب سے حراست میں لیے گئے کئی فلسطینی شہریوں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت ’’عوفر‘‘ کی جانب سے حرات میں لیے گئے فلسطینی محمود فوزی کو 64 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ اسیر جمال النمورہ کو 45 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ جب دو اسیران الخطیب اور محمد شبلی کو 24 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

صہیونی فوجی عدالت کی طرف سے اسیر آدم شحادہ کو 21 ماہ قید اور3000 شیکل جرمانہ ، محمد ابو خضیر کو 17 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ اور محمود ابو غازی کو 16 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی