اسرائیل کے سرکاری ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ملک میں بوڑھے افراد کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ملک کے مستقبل کے لیے سنگین خطرے کا موجب بن سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک سال میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں 39 ہزار 939 افراد کا اضافہ ہوا یعنی سالانہ بوڑھے افراد کی تعداد میں 1.11 فی صد اضافہ ہو رہا ہے۔ اسرائیل میں 65 سے 85 سال کی عمر کے فراد کو بوڑھوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 44 فی صدر عمر رسیدہ افراد کی عمر 75 سال ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس رفتار سے اسرائیل میں بوڑھے افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی اس تناسب سے اگلے چند برسوں کے دوران اسرائیل میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ جائے گی۔
اس وقت معمر یہودیوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے قیام اسرائیل کے وقت فلسطین میں آباد کیے گئے تھے۔ یوں اسرائیل کی وہ پہلی نسل جس نے صہیونی ریاست کے قیام میں حصہ لیا تھا اب آہستہ آہستہ قبر کی طرف بڑھ رہی ہے۔