چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر عارضی طور پر روک دی

جمعرات 20-اکتوبر-2016

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد زیرزمین اور سطح پر دیوار کی تعمیر پر جاری کام عارضی طور پر روک دیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر  کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا پروجیکٹ فنڈز کی قلت کے باعث روک دیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوجی ماہرین نے منصوبے پرلاگت کا جو تخمینہ لگایا تھا وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو وہاں پر خرچ ہو رہی ہے۔ اسرائیلی فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ فنڈز کی قلت کے بعد فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد دیوار کا ٹھیکہ دوبارہ کسی دوسری فرم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کم سے کم اخراجات پر ٹینڈر جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے چند ماہ قبل غزہ کی پٹی کے گردو پیش میں کئی میٹر گہرائی میں اور سطح زمین پر کئی سو کلو میٹر طویل کنکریٹ کی دیوار کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد غزہ کی پٹی سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں کے درمیان فلسطینی مزاحمت کاروں کی آمد ورفت  روکنا اور سرنگوں کو ختم کرانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی