مصری حکام نے چند روز قبل سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد فلسطین واپس لوٹتے ہوئے گرفتار کیے گئے سات فلسطین حجاج کرام کو رہا کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ساتوں حجاج کرام کو غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں قائم بین الاقوامی گذرگاہ رفح پہنچنے پر مصری حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق بدھ کی شام مصری حکام نے گرفتار کیے گئے فلسطینی حجاج کرام نائل مرتضیٰ، انشراض البیاری، اسامہ التلبانی، سلمان التلمانی، اسماعیل التلبانی، یسری ضبان اور یسری القیشاوی کو رہا کردیا گیا۔ فلسطینی حجاج کرام کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔