کیا آپ بال گرنے کے مسائل کا شکار ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یقینا اس کے چند متعین اسباب ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکے بال گرنے کا سلسلہ 10 سال کی عمر میں شروع ہوجاتا ہے، بعض لوگ بہت جلد گنجے ہوجاتے ہیں۔ ماہرین اس کے 12 اسباب بیان کرتے ہیں۔ تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکے بال گرنے والے افراد خود خود اعتمادی کی صلاحیت سے بھی بہری مند ہوتے ہیں۔
صحت پر معلومات جاری کرنے والی ویب سائیٹ بولڈ اسکائی نے درج بال گرنے کے درج ذیل اسباب بیان کیے ہیں۔
مینڈلیاں کرنا۔۔۔ بال گرنے کی ایک وجہ بالوں کی مسلسل مینڈلیاں کرنا بتایا جاتا ہے۔
زور سے کنگھی کرنے سے بھی بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
کیک کی شکل میں بالوں کو لپیٹنے سے بھی بال کمزور ہوتے ہیں جس کےبعد گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
محنت اور مشق ، بہت سے اسباب میں ایک سبب ہے جس کے نتیجے میں بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
نہانے کے بعض صابن اور شیمپو بھی بال گرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
کنگھیاں بھی بعض ایسی ہوتی ہیں جو بال گرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
بعض لوگ بالوں کو صاف نہیں کرتے جس کے نتیجے میں بال کمزور ہو کر گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
ہیلمیٹ کے استعمال سے بھی بال کمزور ہو کر گرتے ہیں۔
بعض لوگوں کے بال گرنے کی موروثی بیماری ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے بال تیس سال کی عمر میں گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔
بالوں کے لیے تیار کردہ مصنوعات بھی بالوں کی بقاء کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔
سخت ورزشین بھی بالوں کی مضبوطی برقرار رکھنے والے ہارمونز کو کمزور کرتی ہے۔
دیگر بہت سے اسباب میں بال گرنے کی ایک وجہ سیگریٹ نوشی بھی بتائی جاتی ہے۔