فلسطین کے مقبوضہ بیت المقس میں فلسطینی مظاہرین کی سنگ باری سے تین یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔ سنگ باری سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں الطور کالونی میں سنگ باری کا نشانہ بنایا۔ سنگ باری سے تین یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔
الطور کالونی میں یہودی آباد کاروں کی گاڑی پر سنگ باری کے بعد اسرائیلی بارڈر فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی اور شہریوں کو آمد ورفت میں بھی سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیلی فوج نے سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں شہریوں کی تلاش میں گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔