چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے خلاف فلسطینی وکلاء برادری سراپا احتجاج

بدھ 19-اکتوبر-2016

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام قائم پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف فلسطینی وکلاء برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک  وکیل پر بہیمانہ تشدد کے بعد آج بدھ کو فلسطینی وکلاء برادری نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور فلسطینی اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے ہیں۔

فلسطینی وکلاء یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے فلسطینی وکیل ایڈووکیٹ بسام القواسمی پر وحشیانہ تشدد کے واقع پر پر بہ طور احتجاج وکلاء نے سول پراسیکیوشن اور فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

وکلاء یونین کے چیئرمین اڈووکیٹ حسین شبانہ نے کہا کہ ہمارے وکیل ساتھی پر عباس ملیشیا کا وحشیانہ تشدد ناقابل قبول  اور قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی وکیل پر عباس ملیشیا کے اہلکاروں کا وحشیانہ تشدد فلسطین کے بنیادی قانون کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے الخلیل شہر میں ایک سرکردہ وکیل رہ نما کو الحسین اسٹیڈیم میں جاری میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ عباس ملیشیا نے شناخت ہونے کے باوجود القواسمی پر بہیمانہ تشدد کیا۔

مختصر لنک:

کاپی