یکشنبه 17/نوامبر/2024

سیب کا مشروب وزن گھٹانے کا جادوئی نسخہ!

منگل 18-اکتوبر-2016

دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ موٹاپے اور وزن کے عدم توازن کا شکار ہیں۔ اپنا وزن کم کرنے کے لیے لوگ طرح طرح کی ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ مہنگی خوراک کو اپنا معمول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے بے شمار آسان اور سستے نسخے موجود ہیں۔ ان میں ایک حیرت انگیز نسخہ جو انتہائی سستا اور آسان ہے اور ہر شخص کو دستیاب ہے وہ سیب کا  مشروب ہے۔

صحت کے حوالے سے معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’بولڈ اسکائی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چمڑے کے نیچے جمع ہونے والی چربی اور چکنائی کو پگھلانے میں سیب کا مشروب نہایت مفید خیال کیا جاتا ہے۔ اس کے معجزاتی اثرات بہت تیزی کے ساتھ وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سیب کے مشروب سے جہاں بھوک کا احساس کم ہوتا ہے وہیں تیزی کے ساتھ وزن کی کمی دیکھنے میں آتی ہے۔

سیب کے بے شمار دیگر فوائد بھی ہیں۔ سیب بڑھاپے کے اثرات کم کرتا اور جسم میں قوت مدافعت میں اضافے کا موجب بنتا ہے۔ کولیسٹرول کی مقدار محدود کرتے ہوئے جسم میں خون کی گردش کو متوازن بناتا ہے۔

اگر آپ جسم کی چربی پگھلانے کا جادوئی نسخہ آزمانا چاہتے ہیں کہ توآئیے درج ذیل اشیاء کو باہم ملا کر ایک نسخہ تیار کیجیے جو آپ کے جسم میں فالتو چربی ختم کرکے آپ کو ہلکا پھلکا کردے گا۔ سیب کا مشروب مگر شرط یہ ہے کہ وہ صاف ہو، کیمومائل چائے، دار چینی کا پاؤڈر اور خام شہید کو ملائیں اور  اس مرکب کو نہار منہ اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں۔

اس مرکب کی تیاری کا طریقہ یہ ہے کہ چائے کا ایک کپ تیار کریں، اس میں سیب کے جوس کی دو چمچ ملائیں، شہد ڈالیں اور اخر میں دار چینی کوملانے کے بعد اچھی طرح ہلائیں۔ یہ مرکب دن میں کم سے کم دو بار استعمال کریں۔ بہتر ہے کہ کھانے سے آدھ گھنٹا پہلے اس مرکب کے چند لیں اور اس کے بعد اس کے جادووئی اثرات ملاحظہ کریں۔

مختصر لنک:

کاپی