فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کے دوران ڈائریکٹر فلسطینی وزارت تعلیم سمیر جبریل اور 10 فلسطینی طلباء کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق سمیر جبریل کو پرانے بیت المقدس شہر سے دارالیمتیٰ اسلامک اسکول سے حراست میں لیا۔ اس دوران فلسطینی طلباء نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی جس کے بعد قابض فورسز نے فلسطینی طلباء کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا۔
ذرائع کے مطابق سنگ باری کرنے والے فلسطینی طلباء کے خلاف صہیونی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جس کے بعد متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ ہفتے بھی بیت المقدس میں فلسطینی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر اور تین طلباء کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔