چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی ابو صبیح کا بیٹا گرفتار کر لیا

اتوار 16-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج نے حال ہی میں ایک فدائی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی مصباح ابو صبیح کا جواں سال بیٹا گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہید ابو صبیح کے بیٹے کی گرفتاری قلندیہ چیک پوسٹ سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار فلسطینی نوجوان صبیح ابو صبیح کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔ گرفتاری کے بعد اسے کسی نامعلوم مقام پر منتقل  کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسیر فلسطینی نوجوان کے والد مصباح ابو صبیح نے 9 اکتوبر کو بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر اسرائیلی فوج پر فدائی حملے کے دوران دو قابض فوجیوں کو جنہم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی