جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا پرامن مظاہرین پر حملہ، تشدد سے 19 فلسطینی زخمی

اتوار 16-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم الجلزون پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 19 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق رات گئے تک الجلزون پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوج کی یلغار جاری تھی۔ نہتے مکینوں پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم19 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ رام اللہ میں میڈیکل کمپلیکس میں چار زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ ان کے سروں میں گہرے زخم آئے ہیں جہاں انہیں علاج کے لیے داخل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے الجلزون کیمپ پر کی گئی اندھا دھند فائرنگ سے ایک 16 سالہ فسطینی بچی بھی زخمی ہوئی ہے جسے رام اللہ کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کے چہرے پر چھرے لگے ہیں۔ ایک لڑکی کو آنسوگیس کا شیل لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں اور الجلزون کیمپ کے مکینوں کے درمیان یہ تصادم اس وقت ہوا جب کیمپ میں شہریوں نے ایک سال قبل اکتوبر میں ایک فلسطینی بچے احمد شراکہ شہادت کی برسی کے موقع پر جلوس نکالا۔ صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کو جلوس نکالنے سےروکا اوران پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی