فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز زیتون کے پودوں سے پھل توڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک سولہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جُمعہ کے روز نابلس میں دیر شرف کے مقام پر کچھ خواتین اور بچے باغ میں زیتون کے پودوں سے پھل اتار رہے تھے کہ اس دوران بجلی کی تاروں کو چھونے سے ایک 16 سالہ لڑکا جھلس گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکا اور کچھ دیر تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال دم توڑ گیا۔ کرنٹ لگنے سے فوت ہونے والے بچے کی شناخت خلیل محمد خلیل عنتری کے نام سے کی گئی ہے۔
نابلس میں محکمہ صحت کے ترجمان کیپٹن لوئی ارزیقات نے کہا کہ عنتری کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ اسے اسپتال پہنچایا تو وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔