دنیا بھر میں یومیہ لاکھوں تصاویر اتاری جاتی ہیں۔ ڈیجیٹل کیمروں، موبائل فون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہم ایک دن میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں تصاویر بناتے ہیں اور انہیں تلف کرتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کیمرے نے سب سے پہلے کب اور کہاں تصویر بنائی تھی؟ جی ہاں سب سے پہلی تصویر جسے کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کیا وہ 1826ء میں فرانس کے ایک سائنسدان نے اپنے بلیک اینڈ وائیٹ کیمرے سے بنائی تھی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تاریخ میں ہم اس سائنسدان کو Joseph Nicephore Niepce کے نام سے جانتے ہیں جس نے سنہ 1826ء میں اپنے گھر کے دالان میں کھڑے ہو کر تصویر کھنچی تھی۔ اس موقع پر اس نے متعدد تصاویر کھینچی مگر جو تصویر سب سے پہلے سامنے آئی تھی وہ یہاں دکھائی گئی ہے۔ تصویر کو پیش کرنے اور دکھانے کے لیے Bitumen نامی مادہ استعمال کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں مکمل آٹھ گھنٹے صرف ہوئے تھے۔
نیپس کی بنائی گئی تصاویر میں سایہ اور روشنی دونوں کے مقامات واضح ہو رہے تھے۔ تصاویراور بعد ازاں ویڈیوز کی دنیا کا یہ نقطہ آغاز تھا۔ فرانسیسی سائنسدان نے نہ صرف پہلی تصویر بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ روشنی کی اوپر کی سطح کس قدر حساس ہوتی ہے۔دنیا پہلی تصویر کی لاکھوں نقلین دنیا بھر میں ہوں گے مگر اس کی اصل تصویر امریکا کی ٹکساس یونیورسٹی میں محفوظ ہے۔