فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی نے ایک مفرور ملزم کو تین سال کے بعد دوبارہ حراست میں لے کر جیل میں قید کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مفرور ملزم کو دھوکہ دہی کے ذریعے عدالت سے فرار کے تین سال بعد دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔
بھوت کے لقب سے مشہور ملزم تین سال سے عدالت سے فرارہوگیا تھا۔ پولیس مسلسل تین سال سے اس کی تلاش میں تھی۔ گذشتہ روز اسے پولیس نے ایک جگہ پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا۔
پراسیکیوٹر اسماعیل جبر کا کہناہے کہ مفرور ملزام پر شہریوں سے دھوکہ اور فراڈ کے ذریعے رقوم بٹورنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ملزم نے حجاج کرام کے ساتھ بھی فراڈ کیا تھا اور دھوکہ دہی کے ذریعے شہریوں سے 3 لاکھ ڈالر بٹور لیے تھے۔