قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک فلسطینی خاتون سمیت کم سے کم نو شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز رام اللہ البیرہ کے مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے 16 معتز صالح الخواجا اور 15 سالہ حمزہ خازم الخواجا کو حراست میں لے لیا۔ نعلین کے مقام سے برکات علی نافع اور زھدی علی نافع نامی شہری گرفتار کیے گئے۔
ادھر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران محمد احمد شحادہ، 17 سالہ علی محمد طلال طاطقہ اور 18 سالہ محمود علی شحادہ کو حراست میں لے لیا۔
بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کےدوران محمد نادی الھشلمون اور ایک خاتون سیدہ غدیر جمجوم کو گرفتار کیا گیا۔