قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے آٹھ فلسطینیوں کو 15 دن کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے رات گئے مشرقی بیت المقدس کے مختلف قصبوں سے نو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں کی شناخت جہاد قوس، حمزہ حجازی، بسام حجازی، ولید تفاحہ، محمد تفاحہ، انس تفاحہ، محمود انس، راغب ابو سنینہ اور محمد شیوخی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ شہید علی شیوخی کے بھائی محمد شیوخی کو صہیونی پولیس نے بیت میں قائم مسکوبیہ پولیس سینٹر کے وارڈ نمبر چار میں منتقل کیا جہاں اس پر وحشیانہ جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیا گیا۔
ابو عصب نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے گرفتار کے گیے آٹھ فلسطینیوں کو پندرہ دن کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا۔