فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نومولود بچوں کیشرح میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں سرکاری حکام کی طرف سےجاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران 4 ہزار 983 نئے بچوں نے جنم لیا ہے۔اس طرح روزانہ 166 ، ایک گھنٹے میں 7 اور ہردس منٹ کے بعد ایکبچے کی پیدائش ہوتی رہی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میںوزارت داخلہ کے حکام کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہڈاریکٹوریٹ میں 1940 بچوں کی پیدائش کا اندراج کرایا گیا، خان یونس میں 1074، شمالی غزہ میں 813، وسطی غزہ میں 599 اور رفح کے علاقے میں 557 بچے پیدا ہوئے۔
ستمبر میں فلسطینیوں کی وفات کی شرح یومیہ 10 افراد رہی جب کہ ستمبر میںکل 291 فلسطینی غزہ میں فوت ہوئے۔