انسانی خوراک میں شامل بعض غذائی اشیاء جسم میں زہریلے اور فاسد مادے پیدا کرتی ہیں۔ اس لیے ماہرین جسم کو زہریلے اور فاسد مادوں سے نجات دلانے کے لیے اس کے متبادل غذائیں تجویز کرتے ہیں۔ صرف خوراک ہی نہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی، حشرات الارض، مشروبات، الکحل اور کئی دوسری چیزیں انسانی صحت کو متاثر کرتی ہیں جس کے نتیجے میں انسانی جگر میں زہریلے مادے جمع ہو جاتے ہیں۔ ایک رپورٹ میں چار غذائیں جگرمیں جمع ہونے والی زہرکو تلف کرنے کے لیے تجویز کی جاتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ چار غذائیں جو جگر کو زہریلے اور فاسد مادوں سے بچانے میں معاون ہوتی ہیں درج ذیل ہیں۔
گاجر
گاجر سبزیوں میں نہایت اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہے جو گلوتھین اور کئی دوسرے طبی خواص سے بھرپور خوراک ہے۔گاجر کھانے والے افراد کے جگر میں جمع ہونے والے فاسد اور زہریلے مادے تلف ہوتے ہیں۔ گاجر کا مرکب فلافونویڈ،نباتاتی خواتین اور پیٹا کورٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو جگرمیں جمع ہونے والے فاسد مادے تلف کرتا ہے۔
ٹماٹر
گلوتھین، اینٹی اکسائیڈیشن کے مواد سے بھرپور ہوتے ہیں جو جگرمیں جمع ہونے والے فاسد مادوں کی تلفی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹماٹر کئی اقسام کے کینسرے بھی بچاؤ کا ذریعہ ہے۔
چقندر
چقندر بھی فلافونویدنباتاتی خواص اور پیٹا کورٹین سے بھرپور غذا ہے جس جگر کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں جمع ہونے والے فاسد مواد کو ختم کرتی ہے۔
لہسن
اینٹی اکسائیڈیشن کے خواص سے بھرپور لہسن ہرگھر کے کچن کی ضرورت ہے۔ مگر یاد رکھیں کہ اس کا استعمال آپ کے جگرکو نہ صرف مضبوط بناتا ہے بلکہ اس کے اندر جمع ہونے والی گندگی کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لہسن الیسین اور سلینیوم جیسے مواد سے بھرپور خوراک ہوتی ہے جو جگر کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔