جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: فتح کی غنڈہ گردی کے خلاف حماس کا شدید احتجاج

منگل 11-اکتوبر-2016

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت تحریک فتح کے غنڈہ صفت ارکان کی طرف سے سیاسی کارکنوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں جس پر فلسطینی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے غزہ کی پٹی میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غرب اردن میں تحریک فتح کے غنڈہ صفت کارندے جس کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ کھلم کھلا قوم دشمنی ہے۔

ترجمان نے فتحاوی کارندوں کے ہاتھوں غرب اردن میں احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں، حماس اور اسلامی جہاد سے وابستہ افراد پر حملوں اور تشدد کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کے کارندے صہیونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی ہیروز کے استقبال کی تقریبات روک کر صہیونیت نوازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کی سینیر قیادت شدت پسندوں اور پارٹی کے پالے ہوئے غنڈہ گردوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی