جمعه 15/نوامبر/2024

تین فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی عدالت سے قید اور جرمانہ کی سزائیں

جمعہ 7-اکتوبر-2016

اسرائیل کی مرکزی عدالت سے تین فلسطینی شہریوں کو دو سال سے زاید عرصے کے لیے قید کی سزاؤں کا حکم دیا گیا ہے۔ سزائیں پانے والے تینوں فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے بتایا جاتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو تین فلسطینی اسیران 19 سالہ سعید رفقی الرخ، کو دو سال چار ماہ،  اور 18 سالہ اسیر بن عز الدین جواد الرخ  اور جابر نوح مجیرمی  دو دو سال اور ایک ایک ماہ قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔ تینوں اسیران کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تینوں فلسطینی شہریوں کو صہیونی فوج نے 9 دسمبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا اور ان پر العفولہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی