شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں 06 فلسطینی اسیران کی احتجاجاً بھوک ہڑتال جاری

جمعہ 7-اکتوبر-2016

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی حراست کےخلاف بہ طور احتجاج کل سے بھوک ہڑتال شرروع کی ہے۔ جس کے بعد اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو فلسطینی قیدیوں مجد حسن ابو شملہ اور حسین علی رباعیہ نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

بیان کے مطابق 24 سالہ ابو شملہ کا تعلق جنین شہر کے یعبد قصبے سے ہے۔ اسے 27جنوری 2016ء کو حراست میں لیا گیا تھا جب کہ ء کو حراست میں لیا گیا تھا جب کہ 31 سالہ رباعیہ بھی جنین شہر کے میثلون قصبے سے ہیں اور 31 مارچ 2016ء سے جزیرہ نقب کی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ اسیران کلب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی