جمعه 15/نوامبر/2024

دل بہلانے کے لیے بچوں کا متبادل ننھا ربورٹ تیار!

جمعرات 6-اکتوبر-2016

معروف آٹوموبل کمپنی ‘ٹویوٹا‘  نے ایک ننھا ربورٹ تیار کیا ہے جسے آئندہ سال سے فروخت کیا جائے گا۔ فی الوقت اس کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم خٰیال ہے کہ ننھا ربورٹ 400 ڈالر تک قیمت کا ہو سکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ دس سینٹی میٹر کے قد کا ‘کیروبو مینی’ نامی روبوٹ گپ شپ کے لیے تیار کیا ہے۔

یہ روبوٹ اپنے مالک کی گاڑی سے معلومات حاصل کرکے سفر کے بارے میں بات کر سکتا ہے۔

اس روبوٹ میں بچوں جیسی خصوصیات بھی ہیں لیکن روبوٹ کے شعبے سے منسلک ایک ماہر نے بتایا کہ ‘روبوٹ کبھی بھی بچے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

کیروبو مینی کے سربراہ ڈیزائنر فومینوری کاؤٹا نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا: ‘یہ قدرے ڈگمگاتا ہے اور یہ بیٹھے ہوئے بچے کی نقل میں تیار کیا گیا ہے جسے ابھی پوری طرح سے بیٹھنا نہیں آيا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ‘روبوٹ میں یہ کمی لوگوں میں جذباتی لگاؤ پیدا کرنے کے لیے رکھی گئی ہے۔

لیکن ہرٹفورڈ شائر یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹر سائنز کی پروفیسر کرسٹین ڈاؤٹینہان نے  کہا کہ یہ ‘کیوٹ’ یعنی دلکش روبوٹ نوجوانوں کی دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔ ‘ایسی چیزیں لوگوں کی پرورش کی جبلت کو راس آتی ہے۔’

تاہم انھوں نے کہا کہ بغیر بچے والی خاتون کے لیے اسے بچے کا متبادل خیال کرنا ‘توہین آمیز’ ہے۔

بعض رپورٹس میں اسے بچے کا متبادل کہا گیا ہے اور ٹویوٹا کے اشتہار میں خواتین کو اسے پالنے میں جھلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن کمپنی نے واضح انداز میں ایسا کوئی دعوی نہیں کیا ہے۔

پرفیسر کرسٹین نے کہا: ‘اس سے لوگوں کو اچھا لگے گا لیکن اس میں انسان کا کوئي جز نہیں، روبوٹ بچے کے متبادل نہیں ہو سکتے۔

مختصر لنک:

کاپی