چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا نے مزید دو افراد گرفتار کر لیے، حراستی مراکز میں تشدد جاری

جمعرات 6-اکتوبر-2016

 فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے تلاشی کی کارروائی کے دوران دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ دوران حراست متعدد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ روز ایگری کلچر ومیڈیکل کالج کے قریب  ایک فلسطینی طالب محمود عتیق کو حراستی مرکز میں طلب کر کے اسے گرفتار کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق ایک دوسرے شہری اورسابق اسیر عبداللہ محمد غنیمات کو صوریف قصبے سے اس کے گھر میں گھس کر حراست میں لیا گیا۔ غنیمات فلسطین میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نمائندہ ہیں۔

ادھر عباس ملیشیا کی جیل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رام اللہ میں قائم ایک جیل میں زیرحراست ایک کارکن وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والا فلسطینی نوجوان ایک طالب علم ہے جو جامعہ پولیٹکنیک کا طالب علم اور اس کی شناخت حمزہ جہاد کے نام سے کی گئی ہے۔ حمزہ جہاد مسلسل تین دن سے عباس ملیشیا کے تشدد کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک دوسرے فلسطینی نوجوان سامر الدویک اور احمد علی کو بھی کئی روز سے عباس ملیشیا کی جیل میں قید کیا گیا ہے اور انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی