چهارشنبه 30/آوریل/2025

پناہ گزینوں کی میزبانی میں اردن، ترکی اور پاکستان سر فہرست

بدھ 5-اکتوبر-2016

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا سب سے زیادہ بوجھ  عرب ملک اردن اور ترکی نے اٹھا رکھا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی کی رپورٹ کمیں بتایا گیا ہے کہ اردن پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں 27 لاکھ پناہ گزین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ دوسر نمبر پر ترکی میں 25 لاکھ پناہ گزین ہیں۔ جن میں اکثریت شامی پناہ گزینوں کی شامل ہے۔ پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے والوں میں تیسرا نمبر پاکستان کا ہے جہاں 16 لاکھ پناہ گزین ہیں جب کہ اردن میں پناہ گزینوں کی تعداد 15 لاکھ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 10 ممالک دنیا بھری کی کل جی ڈی پی کے 2.5 فی صد پر قابض ہیں۔ دنیا بھر میں نصف پناہ گزین ترقی پذیر یا پسماندہ ملکوں میں موجود ہیں جب کہ امیر ممالک انانیت کا شکار ہیں۔

یوں دنیا کے 10 ممالک 56 فی صد پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں اور دولت مند ممالک پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

ایمنسٹی نے زور دیا ہے کہ دنیا کے دولت مند ممالک کو چاہیے کہ وہ پناہ گزینوں کی ضروریات کا بوجھ اٹھانے کے لیے دوسرے ملکوں کی مدد کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غریب ممالک پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں جن میں ایتھوپیا میں سات لاکھ 36 ہزار، کینیا میں 5 لاکھ 54 ہزار اور یوگنڈا میں 4 لاکھ 77 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں امریکا اور برطانیہ جیسے امیر ملکوں کی حکومتیں پناہ گزینوں کے حوالے سے غیرانسانی طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں۔ برطانیہ نے سنہ 2001ء کے بعد صرف 8 ہزار پناہ گزینوں کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دی جب کہ اردن جس کی آبادی برطانیہ کی آبادی سے دس گنا زیادہ اور قومی پیداوار 1.2 فی صد ہے پچھلے پندہ برسوں کے دوران 6 لاکھ 55 ہزار پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھا چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی