جمعه 15/نوامبر/2024

بزرگوں کا عالمی دن: فلسطین میں معمر افراد کی تعداد 4.5% ہو گئی

بدھ 5-اکتوبر-2016

فلسطین کے سرکارہ ادارہ شماریات کی جانب سے بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں 60 سال سے زاید عمر کے شہریوں کی تعداد کل آبادی کا 4.5 فی صد ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مرکزی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2016ء کے اوائل میں 60 سال یا اس سے زاید عمر کے افراد کی تعداد کل آبادی کا 4.5 فی صد ہے۔ سنہ 2020ء میں اس میں اضافے کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں 60 سال یا اس سے زاید عمر کے مردوں کی تعداد 4.1 فی صد جب کہ خواتین کی تعداد 5.0 فی صد ہے۔ فلسطین میں 100 عورتوں کے مقابلے میں 84.8 مرد ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں سنہ 2016ء کی دوسری چوتھائی میں معمر افراد کی ورکنگ پاور 12.5 فی صد ہے۔ غرب اردن میں یہ شرح 15.1 فی صد اور غزہ کی پٹی میں 7.2 فی صد ہے۔ معمر بے روزگار افراد کی شرح 1.0 فی صد ہے۔ اس میں غرب اردن میں 0.8 فی صد اور غزہ میں 1.6 فی صد ہے۔ کل 2.2 فی صد معمر مرد بے روزگار ہیں۔

سنہ 2015ء کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فلسطین میں عمر رسیدہ ناخواندہ افراد کی تعداد 29.0 فی صد ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی آبادی 40 لاکھ 68 ہزار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی