جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے 17 فلسطینی اساتذہ گرفتار

اتوار 2-اکتوبر-2016

 فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی حکام نے تازہ کریک ڈاؤن کے دوران 17 اساتذہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو جواب دہ ’جنرل انٹیلی جنس‘ کے اہلکاروں نے ہفتے کے روز رام اللہ میں حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے والے اساتذہ پر وحشیانہ تشدد کیا اور اساتذہ کا احتجاجی کیمپ اکھاڑتے ہوئے کم سے کم 17 معلمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے خلاف اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے اساتذہ کے احتجاج کی نگران کمیٹی کے رکن بشیر جوابرہ نے بتایا کہ ہفتے کی شام عباس ملیشیا کے سیکڑوں اہلکاروں نے رام اللہ میں اساتذہ کے دھرنا کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ اساتذہ کو سرے عام گھیسٹا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے سترہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اساتذہ نے رام اللہ اتھارٹی کے خلاف اپنے حقوق کے حصول،تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مرعات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اساتذہ کی آئینی اور مبنی برحق تحریک کو کچلنے کےلیے طاقت کا مکروہ ہتھکنڈہ استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی