چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی دہشت گردوں نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی مار دی

ہفتہ 1-اکتوبر-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں کل جمعہ کی شام ایک نہتے فلسطینی نوجوان کے سرمیں گولی ماردی جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شدید زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  20 سالہ فلسطینی نوجوان محمد حسین خویص بیت المقدس میں اپنے ایک عزیز کی عیادت کے لیے المقاصد اسپتال جا رہا تھا کہ اسپتال کے قریب پہنچنےسے قبل اسرائیلی فوجیوں نے اس پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان سرمیں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو المقاصد اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس میں الطور کے مقام پر ایک دوسری کارروائی کے دوران اسکول کےایک طالب علم کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی طالب نے اپنے ہاتھ میں اٹھایا دستی بم فوجیوں پر پھینکا تھا۔

 ادھر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین خویص نامی زخمی فلسطینی نوجوان کے سرمیں گولی لگی ہے جس کے نتیجے میں اس کی کھوپڑی شدید زخمی ہے۔ گولی لگنے سے اس کے کئی دانت بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ اس کی ٹھوڑی  اور کانوں پر بھی زخم آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی