پیٹ کا پھولنا مردوں خواتین میں یکساں مسئلہ ہے۔ خواتین خاص طور پر پیٹ پھولنے سے صحت اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوتی ہیں۔ ماہرین نے پیٹ پھولنے کی بیماری اور پریشانی سے نجات کے لیے انتہائی آسان تین طریقے تجویز کیے ہیں۔ ان پرعمل درآمد کرکے کوئی بھی شخص پیٹ کے پھیلاؤ سے نجات پا سکتا ہے۔
1۔۔۔ درج ذیل غذاؤں سے پرہیز کریں
بلا شبہ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جن غذاؤں کے استعمال سے آپ کو روکا جا رہا ہے ان میں لوبیا سر فہرست ہے۔ لوبیا اور اس قبیل کی دوسری دالیں پیٹ پھولنے کا موجب بنتی ہیں کے کھانے سے گریز کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ فائبر سے مالا مال پھل مثلا ناشپاتی اور سیب وغیرہ، چربی پیدا کرنے والی اشیاء، گوبی، پیاز، بعض نمکین پھل، مصنوعی کھانے آپ کے پیٹ پھولنے کا موجب بن سکتے ہیں۔ اگرچہ آپ ان سب کو مکمل طور پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں مگر ان کا استعمال کم سے کم کردیں۔ مذکورہ اشیاء میں سے کوئی بھی دن میں ایک سے زاید بار استعمال نہ کریں۔
2۔۔۔ پیٹ بھرکر کھانا نہ کھائیں
بعض لوگوں کو بھوک اشتہا کی حد تک ہوتی ہے اور وہ خوب سیر ہونے تک کھانا جاری رکھتے ہیں۔ مگر ماہرین تجویز پیش کرتے ہیں کہ آپ پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں بلکہ ابھی بھوک باقی ہو کھانا چھوڑ دیں۔ اگر بہت زیادہ بھوک لگی ہو تب بھی وقفے وقفے سے کھانا کھائیں۔ کھانے کو خوب چبائیں۔
3۔۔۔ پیٹ میں گیس کی مقدار کم رکھیں
پیٹ کے پھولنے کا ایک سبب گیس اور گیس پیدا کرنے والی اشیاء بھی ہیں۔ ان سے بچنا چاہیے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پانی زیادہ سے زیادہ پیاجائے۔ بہت تیزی کے ساتھ کھانا کھانے سے بھی پیٹ میں گھس بھر جاتی ہے جس کے نتائج تشویشناک ہوتے ہیں۔