جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالتوں سے 44 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

جمعہ 30-ستمبر-2016

 اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے زیرحراست 44 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزاؤں کے تازہ حکم نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض قیدیوں کو پہلی بار  انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ متعدد کی انتظامی قید میں دو سے چھ ماہ کے لیے توسیع کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انتظامی حراست کے جمعرات کے روز جاری کردہ نوٹسز میں 32  ان فلسطینیوں کو بھی سزائیں سنائی گئیں جو ماضی میں قید کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی