چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: ناکارہ اسرائیلی بم پھٹنے سے ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید 3 زخمی

جمعہ 30-ستمبر-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکا گیا ایک بم ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دھماکے سے ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کی شام غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام شہید بریگیڈ کے کارکن اسرائیل کے پھینکےگئے ایک بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہے تھے بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک مزاحمت کار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایک بم دھماکے سے شہید اور زخمی ہونے والے اس کے کارکن ہیں۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ جمعرات کی شام بم ناکارہ بناتے ہوئے ایک 30 سالہ شہری جام شہادت نوش کرگیا، شہید کی شناخت احمد اسعد میط کے نام سے کی گئی ہے جب کہ تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ یہ واقعہ شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے مقام پر پیش آیا۔

مختصر لنک:

کاپی