اسرائیل کے سرکاری ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے سنہ2040ء تک اسرائیل میں آبادی کا ہدف ایک کروڑ 33 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اسرائیل کے سرکاری اعدادو شمارکے مطابق اس وقت صہیونی ریاست کی آبادی 64 لاکھ 19 ہزار ہے۔ اسرائیل کی کل آبادی یعنی یہودیوں کی تعداد کل آبادی کا 74.8 فی صد اور عرب آبادی 17 لاکھ 8600 ہزار کل آبادی کا 20.8 فی صد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 89 فی صد یہودی ملک کی موجودہ معاشی پوزیشن سے مطمئن ہیں۔ اسرائیل میں اوسط عمر کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل میں 4.4 فی صد عیسائی اقلیت ہے۔ غیرملکی ملازمین کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار ہے۔ ایک اندازے کے مطابق عرب آبادی سالانہ 1 لاکھ 72 ہزار یعنی 2 فی صد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ نئے آنے والے یہودیوں کی تعداد 62 ہزار 990 ہے جب کہ سالانہ اموات 45 ہزار 33 درج کی گئی ہیں۔