چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

جمعرات 29-ستمبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس شہر میں گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹور گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عباس ملیشیا کی فائرنگ سے چار فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں ضیاء عرایشہ بھی شامل تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بعد اسپتال ہی میں دم توڑ گیا تھا۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز نابلس کے مشرق میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب عباس ملیشیا نے ایک کار پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار فلسطینی جوان زخمی ہو گئے تھے۔ ان چاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عباس ملیشیا کا دعویٰ ہے کہ کار سے پولیس کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ میں کار کو نشانہ بنایا تاہم عینی شاہدین نے عباس ملیشیا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی