اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران آتشیں اسلحہ کی بھاری مقدار ضبط کی ہے تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے صہیونی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی آفیشل ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کا گیا ہے کہ جنین میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک مکان سے چار پستول، ایک کلاشنکوف، بارود اور پستولوں کے گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنین شہر میں فلسطینیوں کی دو اسلحہ ساز فیکٹریاں بند کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی شہروں میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روز کا معمول ہے۔ آئے روز اسرائیلی فوجی تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نام نہاد دعوؤں کی آڑ میں فلسطینیوں کو گرفتار کرتی اور ان سے اسلحہ ضبط کرنے کے دعوے کرتی ہے۔