جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست میں چھٹی بار چار ماہ کی توسیع

بدھ 28-ستمبر-2016

قابض صہیونی حکام نے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری بلال سلیم سلب التمیمی کی مدت حراست میں چھٹی بار چار ماہ کی توسیع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلال سلیم التمیمی انتظامی محروسین میں سب سے پرانے قید ہیں۔ وہ 24 جولائی 2014ء سے مسلسل انتظامی قید میں ہیں۔ صہیونی انتظامیہ ہرچھ یا چار ماہ بعد ان کی انتظامی حراست میں مزید توسیع کردیتی ہے۔ وہ مسلسل 27 ماہ سے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید ہیں ۔

بلال التمیمی کے وکیل کی جانب سے اسرائیلی عدالت میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان کے موکل کی مدت حراست میں دوبارہ توسیع نہ کی جائے مگرملٹری پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ التمیمی خطرناک فلسطینیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس لیے ان کی حراست کی قید ختم نہیں کی جاسکتی۔

التمیمی اس وقت جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید ہیں۔ وہ شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ ہیں۔ دوران حراست وہ کئی بار بیمار بھی ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی