شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 12 سال بعد رہا

بدھ 28-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو 12 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے 28 سالہ عزمی مروان برکات کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے العین پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیر برکات کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین کی الجلمہ گذرگاہ سے رہا کیا گیا۔ الجلمہ گذرگاہ پر مروان برکات کے اہل خانہ اور دیگر دوست احباب کی بڑی تعداد اس کے استقبال کے لیے جمع تھی۔ وہاں سے ایک قافلے کی شکل میں فلسطینی شہری کو العین پناہ گزین کیمپ میں اس کی رہائش گاہ تک لایا گیا۔

عزمی مروان برکات کو اسرائیلی فوج نے 2004ء میں گرفتار کیا تھا۔ اس پراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے لیے کام کرنے کا الزام عاید کیا گیا۔ رہائی سے قبل برکات کو کئی جیلوں میں منتقل کیا جاتا رہا۔ آخر میں اسے مجد جیل سے رہا کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی