چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر ماں کی حالت غیر

منگل 27-ستمبر-2016

گذشتہ روز اسرائیلی جیل میں قید اپنے بیٹے کی شہادت کی خبرشہید کی والدہ پر بجلی بن کر گری جس کے نتیجے میں معمر خاتون کی حالت بھی غیر ہوگئی۔ بیٹے کی اچانک شہادت کی خبر سن کر ماں بے ہوش ہوگئی اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کی شام اسرائیلی جیل میں 14 سال سے قید فلسطینی یاسر ذیاب حمدونی کی عارضہ قلب کے باعث شہادت کی خبر سنتے ہی اس کی والدہ پرغشی کے دورے پڑنے لگے اور وہ بے ہوش ہوگئی۔ بیٹے کی موت کا دکھ والدہ کو اسپتال لے گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق شہید حمدونہ کی والدہ کو بیٹے کی موت کا سن کرسخت صدمہ پہنچا اور وہ صدمہ برداشت نہ کرسکی۔ حالت غیر ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یاسر حمدونہ اتوار کے روز اسرائیل کی ریمون جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ حمدونہ صہیونی زنداں میں عمر قید کے تحت پابند سلاسل تھے اور قریبا پندرہ سال قید کاٹ چکے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی