فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے عاید تجارتی پابندیوں کے باعث رواں سال جولائی کے بعد فلسطینی درآمدات اور برآمدات کے حجم میں نمایاں کمی آئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی اور اس کے بعد سنہ 2015ء کی نسبت درآمدات اور برآمدات میں 13.8 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سنہ 2015ء اور 2014ء کی نسبت یہ کمی 5 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رواں سال جولائی کے بعد 67۔ ملین ڈالر کی درآمدات و برآمدات ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں اسرائیل کے لیے درآمدات وبرآمدات جون کی نسبت 9.6 فی صد کم ریکارڈ کی گئیں جبکہ بقیہ پوری دنیا میں فلسطینی درآمدات وبرآمدات میں 42.6 فی صد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے رواں سال اب تک کل برآمدات کا حجم 91.7 فی صد رہا ہے جوکہ پچھلے سال کی نسبت 13.5 فی صد کم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2015ء میں فلسطینی برآمدات کا حجم 377 ملین ڈالر تک جا پہنچا تھا۔