جمعه 15/نوامبر/2024

فیس بک کی معافی کے باوجود فلسطینی پیج مسلسل بند

پیر 26-ستمبر-2016

فیس بک نے فلسطینی صحافیوں اور میڈیا سنٹرز کے اکائونٹس غلطی سے بلاک کرنے کے اعتراف کے باوجود فلسطینی ڈائیلاگ فورم کا پیج نہیں کھولا ہے۔

 فیس بک نے پچھلے کچھ دنوں کے دوران ایک بڑی تعداد میں اسرائیلی قبضے کی مزاحمت کرنے والے فلسطینی اکائونٹس کو بند کر دیا تھا۔ فلسطینی ڈائیلاگ فورم کا پیج اس سے پہلے بھی کئی بار بند کیا جا چکا ہے۔ مگر فورم نے اب ایک نیا فیس بک پیج بنا دیا ہے جس کو اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے: https://www.facebook.com/paldf.p/

 فیس بک کی جانب سے فلسطینی پیجز کی بار بار بندش کا اقدام اسرئیلی حکومت کے ساتھ اس کے معاہدے سے جڑا ہوا لگتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی