چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے رام اللہ سے تین نوجوان حراست میں لے لئے

اتوار 25-ستمبر-2016

قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے علاقے بیت لقیہ سے تین فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے قصبے پر آںسو گیس کی شدید شیلنگ کرتے ہوئے دھاوا بول دیا اور قصبے کے رہائشی تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ تینوں نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر پتھرائو کی سرگرمی میں ملوث تھے۔

مختصر لنک:

کاپی