چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری پر اسرائیلی تشدد کی تصاویر منظر عام پر!

اتوار 25-ستمبر-2016

اسرائیل کے عبرانی روزنامے ہارتس نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک فلسطینی شخص پر بہیمانہ تشدد کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

فلسطینی شہری کی گرفتاری کے موقع پر لی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی نہال بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ فوجی فلسطینی کو گھیرے کو گھیرے میں لئے ہوئے ہیں۔

ایک فوجی کو تصویر میں فلسیطنی کو ٹھڈے مارتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرا فوجی اس فلسطینی کا گلا دبا رہا ہے۔ ایک اور تصویر میں ایک فوجی کو فلسطینی کے اوپر گھٹنا رکھ کر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ فلسطینی شہری گلی میں ننگے پائوں ہی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنا ہوا تھا۔

 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تصویر میں دیکھا جانے والا فلسطینی شخص حراست پر مزاحمت کررہا تھا مگر اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں حالیہ دنوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے چھاپا مار مہم جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی