درجنوں فلسطینی اور غیر ملکی سماجی کارکنان کو ققلیہ کے علاقے کفر قدوم میں پر امن مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی آنسو گیس شیلنگ کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی سماجی کارکن مراد الشتیوی کا کہنا ہے کہ اسلحے کی بڑی تعداد سے لیس اسرائیلی فوجیوں نے مارچ پر آنسو گیس کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آںسو گیس کی شدید شیلنگ کی وجہ سے مارچ کے کئی شرکاء کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی نوجوانوں نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی فوج پر پتھر اور خالی بوتلیں پھینکیں۔