اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے ساتھ مختلف علاقوں میں فائرنگ کرتے ہوئے چار فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کردیا ہے۔
خبررساں ایجنسی قدس پریس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر، خان یونس اور البریج مہاجر کیمپ کے سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلیوں پر فائرنگ کردی۔
اس موقع پر چار نوجوان البریج میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہوگئے۔ دو نوجوانوں کو گولی لگنے سے گہرے زخم آئے تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
ہر جمعہ کے روز غزہ کے شہری اسرائیلی مظالم کے خلاف سرحد کے قریب ریلیوں کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ اسرائیلی خلاف ورزیوں اور فلسطینی کے خلاف کارروائیوں پر احتجاج کیا جاسکے۔