اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مسیحیوں کے ایک گروپ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں دائیں بازو کے یہودی انتہاپسندوں کا ایک گروپ بینتزی گوپسٹین کی سربراہی میں مسیحی گروپ کی میٹنگ میں گھسے چلے آئے۔
یہودی آبادکاروں نے اس حملے کے دوران مسیحیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
ارض مقدس میں بشپ کونسل کے مشیر وادی ابو نصر نے ان حملوں کی شدید مذمت کی اور اس کو مسیحیوں کے خلاف ایک شدید اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت کو یہودی آبادکاروں پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا اور گوپسٹین اور اس کے حواریوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔