قابض اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد نے دہیشہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اسرائیلی سپیشل فورسز مہاجر کیمپ میں داخل ہوگئے اور انہوں نے فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑُپوں میں حصہ لیا۔
اس موقع پر دو نوجوان اسرائیلی گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جبکہ دیگر چار نوجوانوں کو اس تصادم کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ چاروں قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ درجنوں مظاہرین کو آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی کو ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال میں لے جاتا دیکھا جاسکتا تھا۔