جمعه 15/نوامبر/2024

فیس بک نے فلسطین نواز پیج اور اکائونٹ بند کردئیے

ہفتہ 24-ستمبر-2016

فیس بک کی انتظامیہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں بنائے جانے والے پیجز اور حماس سے جڑے فیس بک اکائونٹس بند کردئیے ہیں۔ فیس بک کی انتظامیہ نے پچھلے کچھ گھنٹوں کے دوران متعدد فلسطینی پیج بند کردئیے ہیں۔

کئی آن لائن سماجی کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ فیس بک انتظامیہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلسطین نواز آوازوں کو خاموش کرنے کے لئے ان کے اکائونٹس پر پابندی لگا رہی ہے۔

ان کارکنان کے مطابق انہوں نے ان پیجز پر فیس بک کے قوانین کی پابندی کے خلاف ورزی نہیں کی تھی۔ فلسطین الحوار نامی ایک فیس بک پیج کو ایک لاکھ 45 ہزار افراد نے لائیک کیا ہوا ہے مگر اس کے باوجود اس کو بند کردیا گیا۔

ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق پچھلے کچھ دنوں کے دوران دو اسرائیلی وزراء نے فیس بک کی انتظامیہ سے ملاقات کی ہے کہ تاکہ وہ "تعاون” کے مزید مواقع بڑھا دیں۔

مختصر لنک:

کاپی