اسرائیلی فوج نے 2015ء کے آغاز سے اب تک 100 سے زیادہ تاجروں کو بیت حانون [ایریز] بارڈر کراسنگ پر حراست میں لے لیا جبکہ ان میں 40 فی صد تاجروں کے پرمٹ ضبط کرلئے گئے۔
المیزان سنٹر برائے انسانی حقوق کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے تاجروں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اسی دورانیے مین 200 کمپنیوں کو عالمی منڈی میں تجارت کرنے سے روک دیا اور صنعتوں کی ضروریات کی چیزوں پر پابندی لگا دی۔