اسرائیلی جیل میں 70 دنوں تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر مالک القاضی کو ہفتے کے روز ایک فلسطینی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
القاضی کو اسرائیل کے وولف سن میڈیکل سنٹر سے رام اللہ کے اشتشاری عرب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مالک القاضی کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے اور وہ 70 دن کی بھوک ہڑتال پچھلے ہفتے کے دوران ختم کرنے کی وجہ سے ابھی تک دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
فلسطینی کمیٹی برائے اسیران کے سربراہ عیسیٰ قراقہ کا کہنا ہے کہ القاضی کو فلسطینی ایمبولینس میں منتقل کیا جائے گا اور انہیں فلسطینی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔
محمد القاضی نے اسرائیلی جیل میں غیر قانونی انتظامی حراست کے خاتمے کے لئے 70 روز تک بھوک ہڑتال جاری رکھی تھی اور اس کے بعد مطالبات کی منظوری پر بھوک ہڑتال کو ختم کردیا تھا۔