فلسطینی وزارت بہبود آبادی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں میں نقد امداد کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔ امدادی رقوم 305 فلسطینی خاندانوں میں آئندہ ہفتے تقسیم کی جائے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیر برائے بہود و آباد کاری مفید حساینہ نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی طرف سے ملنے والی نقد امداد مکانات سے محروم 305 خاندانوں میں آئندہ ہفتے تقسیم کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ کویت کی طرف سے ملنے والی امداد کی پہلی قسط سے 1704 فلسطینی خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے خلیجی ریاست کویت کی طرف سے غزہ کی پٹی کے متاثرین کے لیے امدادی رقوم فراہم کرنے پر کویت حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔